شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری، آئی جی کو نوٹس جاری

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری اور متعلقہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری کی گئی اور کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

آپ نے ڈیتھ سیل سے نکالنے کا زبانی حکم دیا تھا تحریری حکمنامہ جاری کردیں۔ آج ہدایت کے ساتھ ہماری درخواست نمٹا دیں، کل مین کیس بھی لگا ہوا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا کیس ہے اسکو ہم نمٹا نہیں رہے کل دوبارہ سماعت رکھیں گے۔

یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہمارے آرڈر کی تعمیل نہ کی گئی ہو؟ عدالت نے درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ اب تک متعقلہ عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا، کل تک اس معاملے پر جواب دیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.