سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گاڑی کے شیشے توڑ کر گرفتار کرلیا گیا
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گاڑی کے شیشے توڑ کر گرفتار کرلیا گیا،نگران صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر کے مطابق چوہدری پرویز الہی بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو انکے گھر سے گرفتارکیا گیا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں واقع انکی رہائش گاہ ظہور پیلس سے گرفتار کیاگیا۔
پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا اور گاڑی میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی گرفتاری کا منظر pic.twitter.com/gJXEc8m0Lv
— Muhammad Bilal (@Bilal81) June 1, 2023
نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی بدعنوانی کے مقدمے میں اینٹی کرپشن گجرانوالہ کو مطلوب تھے اور انکی گرفتاری کیلئے پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے کئی دنوں سے کوششیں کی جارہی تھیں۔
جاری ہے
تبصرے بند ہیں.