تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا پارٹی عہدے چھوڑ نے کا اعلان
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا پارٹی عہدے چھوڑ نے کا اعلان ، سابق وزیردفاع نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کا عہدہ چھوڑنے کااعلان کیا۔
تحریک انصاف کے رہنماوں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک کی پہلے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کیاگیا تھا۔
بعد میں تبدیلی کرکے ایک گھر میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی گئی جس میں پرویز خٹک نے کہاجو اس ملک میں ہوا اچھا نہیں ہوا۔
پرویزخٹک کا تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ۔
*9 مئی واقعات کی پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں۔ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس میں چلنا مشکل ہے۔آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اور پارٹی ورکرز سے مشاورت کے بعد طے کروں گا*
پرویزخٹک pic.twitter.com/1rZFzGO0tQ— Javed Iqbal (@JavedIqbalReal) June 1, 2023
انھوں نے کہا9 مئی کے واقعے کی پہلے مذمت کرچکا ہوں ایسی حرکت اللہ نہ کرے دوبارہ کبھی ہو،کہا ملک کے سیاسی ماحول خراب ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں آئندہ دوستوں کے ساتھ بات کرکے لائحہ عمل طے کرونگا۔
پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کی تاہم اس دوران اسد قیصر خاموش رہے اور بعد میں ان کے ساتھ ہی اٹھ کر چلے گئے، دونوں رہنما افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔
تبصرے بند ہیں.