قومی سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں 6 کنال کا نیا گھر خرید لیا By ZH Today Last updated Jun 7, 2023 Share فوٹو: فائل لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں 6 کنال کا نیا گھر خرید لیا ہے اور بتایا گیاہے کہ یہ کارکنوں سے رابطے کےلئے خریدا گیاہے ۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی نیو نیوز کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا کارکنوں سے ملاقات کے لئے سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور کےماڈل ٹاؤن میں یہ گھر خرید ا ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کا گھر94 سی ماڈل ٹاؤن ہے گھر کا رقبہ6 کنال ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے گھر کو کارکنوں سے ملاقات کا مقام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ماڈل ٹاؤن میں گھر خریدا گیا ہے۔ BIG SUCCESS سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں 6 کنال کا نیا گھر خرید لیا Share FacebookTwitterWhatsAppFacebook MessengerPrint
تبصرے بند ہیں.