خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آندھی، طوفانی بارشیں،23 افراد جاں بحق
فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور، بنوں: خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آندھی، طوفانی بارشیں،23 افراد جاں بحق ،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 200 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔
بنوں میں زیادہ تباہی ہوئی، جہاں درخت اور دیواریں گر نے 12 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔لکی مروت میں بھی ہولناک مناظردیکھے گئے۔
لکی مروت میں مختلف حادثات میں 5 افراد جان سے گئے، کرک میں بھی 4 افراد لقمہ اجل بنے،ایبٹ آباد اور سوات میں بھی سیلابی ریلے۔
کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر پڑیں۔مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد23 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افرادزخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے درخت، کھمبےگرنے سےکئی سڑکیں بند،مواصلاتی اور بجلی کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
ڈائریکٹرجنرل ریسکیو نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں کرک،بنوں اورلکی مروت میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور 83 زخمی، بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 73 زخمی، لکی مروت میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، ہسپتال ذرائع#Rain #Barish #KPK #BANNU pic.twitter.com/xGV7QPW6U0
— QOMINEWS (@QOMINEWS) June 10, 2023
پنجاب کے شہرخوشاب میں بھی بارش کےبعد دیوار گرنے سے 3 بچیاں انتقال کرگئیں۔ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی سے نظام زندگی متاثرہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں افتخار شاہ نے بنوں اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ہے،آندھی کے باعث پولیس کی 7 سے زیادہ عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
محکمہ ریلیف، بحالی اور آبادکاری خیبر پختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ محکمہ کے سیکریٹری نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.