اسلام آباد: خواتین کو بغیر محرم حج کی اسلامی نظریاتی کونسل نے مشروط اجازت دیدی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے سامنے آئی ہے.
کونسل کی رائے کے مطابق فقہ جعفریہ،مالکی اورشافعی کے مطابق شریعت میں خاتون کے بغیر محرم کے حج کی گنجائش موجود ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق محرم کے بغیر خاتون کے لئے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔
وزارت مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کرنے کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق اس حوالے سے پہلے ہی کونسل کی رائے موجود ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کے لئے جاسکتی ہے جس کے والدین، یا شوہر اس کی اجازت دیں۔
فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پرحج فرض نہیں۔ایسی عورت جسے قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جاسکتی ہے۔
عورت جسے کسی سفر اور دوران حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے میں عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے میں گروپ ممبران کےبارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی عورت کو حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔
تبصرے بند ہیں.