بھارت ایک بار پھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیپمئین کا فائنل ہار گیا،آسٹریلیا فاتح
فوٹو: آئی سی سی
لندن: بھارت ایک بار پھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیپمئین کا فائنل ہار گیا،آسٹریلیا فاتح قرار پایا 444رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی مزاحمت 234 پر دم توڑ گئی۔
میزبان انگلینڈ تھا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا،آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انڈین ٹیم 234 پرہمت ہارگئی.
One key stand 🏏
Missed opportunities 😞
Inspired deliveries 🚀
Selection gambles 👀These were the defining moments of a fantastic #WTC23 Final ⬇️https://t.co/yCEyHZlESr
— ICC (@ICC) June 11, 2023
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سینچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیا تھا کینگروز نے بھارت کو 209 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
Australia conquer #WTC23! 🇦🇺🏆
A superb bowling display on Day 5 gives them a resounding win in the Final 👏
Scorecard 📝: https://t.co/wJHUyVnX0r pic.twitter.com/mZxnBnwTmA
— ICC (@ICC) June 11, 2023
تبصرے بند ہیں.