کراچی: روسی تیل پاکستان پہنچ گیا،پٹرول کی قیمت کب تک کم ہوگی؟الٹی گنتی شروع ، پہلاروسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔
خام تیل لےکرروسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
بحریہ عرب میں سمندری طوفان سے قبل روس سے تیل لے کر آنے والا جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا،جہاز کو کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا گیا ہے.
شپنگ ذرائع کے مطابق خال تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے.
چند دن قبل پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روسی خام تیل کی امپورٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے کی خوشخبری دی تھی۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے چند روز قبل کہا تھا کہ بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا تھا کہ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔پاکستان میں توانائی کے شعبے کا زیادہ تر دار و مدار درآمد ہو کر آنے والے ایندھن پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.