ہزارہ کالونی میں تھانہ رتہ امرال پولیس کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار زخمی

فوٹو : فائل

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ہزارہ کالونی میں تھانہ رتہ امرال پولیس کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار زخمی، نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولیاں لگنے سے رتہ امرال کے تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جنھیں بعدازاں اسپتال منتقل کردیا گیا.

زخمی پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر اویس، کانسٹیبل محمد وقاص، کانسٹیبل عاطف شامل ہیں، تاہم ملزمان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا.

پولیس کی پٹرولنگ والی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے پولیس نے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.