اسلام آباد: اسلام آباد کے ریڈ زون سے ملحقہ علاقوں میں 25 وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار، خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو تھانہ کوہسار پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا.
ڈکیت گینگ ریڈ سے ملحقہ ہل روڈ ، پربت روڈ ، بلیوایریا ، اورفضل الحق روڈ ، سٹاک ایکسچینج میٹر واسٹیشن ، سیکٹر F-6 اور سیکٹر F-7 میں وارداتیں کرکے صرف 3 ماہ میں خوف کی علامت بن گیا تھا.
رومیو کلر کے نام سے مشہور انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کے 16 قیمتی موبائل، نقدی برآمد کر لی گئی۔
گروہ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں میڈیا نمائندگان سمیت 25 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ڈکیت گینگ تھانہ کوہسار کے علاقہ میں پچھلے 3/4ماہ سے متحرک 3رُکنی گینگ گن پوائنٹ پرشہر یوں کےساتھ وارداتوں میں ملوث تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض نے تکنیکی اور کور ڈپلائمنٹ عمل میں لاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 125 موٹرسائیکل،اسلحہ،چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون، نقدی برآمد کرلی.
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 25 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار گینگ کے ارکان تھانہ کوہسار کے علاوہ تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ اور انڈسٹریل ایریاکی حدود میں وارداتوں میں ملوث ہیں.
تبصرے بند ہیں.