عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی، حکومت کا نیا امتحان شروع

فوٹو: فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی، حکومت کا نیا امتحان شروع، پاکستان میں تیل قیمت میں کتنی کمی ہو گی سب کی نظریں پی ڈی ایم حکومت پر لگ گئیں.

آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں ایک دم تین ڈالر تک فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.95 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 72.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح سے امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 67.12 ڈالر ہوگئی، رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی ہی کمی دیکھنا چاہتے ہیں جو پی ڈی ایم حکومت آنے سے قبل تھیں، واضح رہے موجودہ حکومت ایک ایک دن 30،30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھاتی رہی ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.