اسلام آباد: چیرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف نے منظور کر لیا، طارق ملک نے دوسری بار چئیرمین مین شپ سے استعفیٰ دیا ہے، چیرمین نادرا نے اپنا استعفی وزیراعظم کے حوالے کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیرمین نادرا کو طلب کیا اور طارق ملک نے ملاقات میں چیرمین نادرا سے استعفی ان کے حوالے کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق ملک کا نام نو فلائی لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔
وزیراعظم اور چیرمین نادرا کی ملاقات جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے چیرمین نادرا پر نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے اور نادرا کارڈز کنٹریکٹ کی انکوائری بھی جاری ہے۔
واضح رہے طارق ملک نے جنوری 2014 میں بھی چیئرمین نادرا کا عہدہ چھوڑ دیا تھا،چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن چیئرمین طارق ملک نے اپنا استعفٰ اس وقت وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔
طارق ملک نے استعفٰی کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی تھیں۔ تاہم اس وقت یہ بتایا گیا تھا کہ وہ نادرا میں بے اختیار ہو گئے تھے انہوں نے کمپنی کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفی دیا ہے۔
اس سے قبل2 دسمبر2013 کو حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔
طارق ملک پر پر پانچ سالوں کے دوران مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سو سے زائد غیر ملکی دورے کرنے ،چار ممالک کی شہریت رکھنے اور اپنی تعلیمی اہلیت کے بارے میں بھی جھوٹ بولنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
سکریٹری داخلہ کو ایک خط میں طارق ملک نے پانچ سالوں کے دوران سو سے زیادہ غیر ملکی دوروں سے انکار کیا ہے،انہوں نے کہا تھا کہ بحیثیت چیئرمین نادرا کے ان کے غیر ملکی دورے کو وزیر اعظم کی منظوری حاصل تھی۔
تبصرے بند ہیں.