شہبازشریف و حمزہ کیخلاف نیب ترمیم کے بعد ٹرائل کا اختیار نہیں رہا، احتساب عدالت
فوٹو: فائل
لاہور: شہبازشریف و حمزہ کیخلاف نیب ترمیم کے بعد ٹرائل کا اختیار نہیں رہا، احتساب عدالت کا تحریری حکم ، عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 5 میں ترمیم کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیارسے باہر ہو گیا ہے۔
متعلقہ فورم میں کیس منتقل ہونے تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ضمانت دی جا رہی ہے اوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔
عدالتی حکم نامے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز 5، 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروا نے کا حکم دیا گیا ہے،جب کہ رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس کردیا گیا تھا۔
نیب آرڈیننس کی دفعہ 5 میں 500 ملین سے کم رقم کی خورد برد کے معاملے پر کیسز کو دائرہ اختیار سے باہر ہے ، اسی لئے احتساب عدالے نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب اس کیس کو متعلقہ فورم میں دائر کریں۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے تحصیل بھوانہ میں رمضان شوگر ملز کیلئے گندہ نالہ تعمیر کروانے کا الزام ہے۔
اس ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 213 ملین روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
تبصرے بند ہیں.