وزیر اعظم آج اسلام آباد راولپنڈی کے کون کون سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم آج اسلام آباد راولپنڈی کے کون کون سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟ گزشتہ روز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا تھا.

شیڈول کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ بریج کا افتتاح کریں گے اور آئی جے پی روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس موقع پر وزیر اعظم کو ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق
آئی جے پی کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، اور نیا نام کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) روڈ رکھا گیا ہے ارسر نو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے.

وزیرِ اعظم کو ان منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی اور وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے. پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.