واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاکستانی حکام آئین کے مطابق جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں، امریکہ نے روسی تیل کی خریداری پر ہم یہ کہیں گے کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے روسی توانائی کی برآمدات پر پابندیاں نہیں لگائیں امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی، اس سے روسی تیل کی قیمت گری.
روسی تیل کی قیمت گرنے سے روس100 ارب ڈالر کی آمدن سے محروم رہا، گززشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ شہری حقوق کا احترام کرنے والاخوشحال جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے.
میتھیو ملرکا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ حکومت پاکستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے قریبی روابط برقرار رکھتا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی سب کیلئے یکساں رکھنے کی حمایت کرتےہیں.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا امریکا جلد ختم نہ ہونے والےکسی تنازع میں فریق نہیں بننا چاہتا ہے،پاکستانی حکام سے کہتے ہیں آئین کے مطابق سب کے لیے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں.
تبصرے بند ہیں.