سمندری طوفان بائپر جوائے شمال کی جانب بڑھنے لگا،21 واں الرٹ جاری

رخ تبدیل ہو گیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سمندری طوفان بائپر جوائے شمال کی جانب بڑھنے لگا،21 واں الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے 21واں الرٹ جاری کر دیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےگذشتہ 6 گھنٹے سے سائیکلون شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے نئے الرٹ کے مطابق طوفان کے مرکز میں 150 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

سسٹم کے گرد 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں،سمندری طوفان کراچی سے 310 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 300 کلومیٹر جنوب، جنوب مغرب کی سمت پر ہے۔

الرٹ کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 240 کلو میٹر جنوب ،جنوب مغرب کی جانب ہے، ساحلی علاقے تیز آندھی ، سمندری طوفان اور سیلاب کے زد میں آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق15 جون کو سمندری طوفان کیٹی بندر اور انڈین گجرات کے درمیان کسی مقام پر پہنچنے کا امکان۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے14سے 17 جون کے دوران ٹھٹہ، سجاول،بدین،تھرپارکر عمر کوٹ میں 80 سے 120 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

14 سے 16 جون کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، شہید بینظر آباد کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیڑ فی گھنٹہ ہوائیں اوربلوچستان میں حب،لسبیلہ میں گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے

محکمہ موسمیات کے 19 الرٹ میں کہا گیا تھا کہ سمندری طوفان بائپر جوئے کا رخ تبدیل ہو گیا ہے  کا ،کراچی سے فاصلہ کم ہوکر 340 کلو میٹر رہ گیا تھااس دوران طوفان نے اپنا رخ تبدیل کرلیا۔

اس سے قبل گزشتہ دو روز کے دوران طوفان کا رخ مسلسل شمال کی جانب رہا اور اب شمال مشرق کی جانب مڑا ہے۔ اس ٹریک کے راستے میں دیہی سندھ کی ساحلی پٹی بھی واقع ہے۔

سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی زد میں دیہی سندھ کے ساحلی علاقے کھارو چھان، گھوڑا باری، بدین اور ٹھٹھہ آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 19واں الرٹ جاری کیاہے جس کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بائپر جوئے کی شمال/ شمال مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رہی ہے۔

سمندری طوفان کا 6 گھنٹے کے دوران شمال مغرب کی سمت میں سفر جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 340کلو میٹر، ٹھٹھہ کے جنوب سے طوفان 355 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 275 کلومیٹر دور ہے۔

سمندری طوفان کے مرکز میں ہوائیں 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے مرکز اور اطراف میں 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ 14 جون تک سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھے گا اور 15جون کی دوپہر کو طوفان جنوب مشرقی سندھ میں کیٹی بند اور بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی والے شہروں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ کیٹی بندر سمیت متاثرہ علاقوں کی آبادی کو منتقل کیا گیا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.