ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا کا فائنل آج ہوگا
اسلام آباد:ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا کا فائنل آج ہوگا،دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کےلئے میدان میں اتریں گے۔
سری لنکا کے خلاف سپر فور بنچ پر بٹھائے گئے اسٹار آل راونڈر شاداب خان اور افغانستان کے خلاف جیت کے ہیرو نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔فائنل کا میزبان دبئی اسٹیڈیم ہے، ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا.
اب تک پہلے کھیلنے والی ٹیمیں مشکلات کا شکار رہیں،سری لنکن اسپنرز کے ساتھ ساتھ بیٹرز میں کوشل مینڈس، بناکا راجہ پکسے اور ہسانکا نے بیٹنگ کا ٹمپو برقرار رکھا ہے۔سپرفورمرحلے میں
سری لنکا نے تینوں میچز جیتے جب کہ پاکستان نے انڈیا اور افغانستان کو شکست دی تاہم سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم جدوجہد کرتی دکھائی دی۔اوپنرجوڑی پورے ٹورنامنٹ میں جم نہ سکی، کپتان چاروں میچز میں آوٹ آف فارم رہے،سپرفور میں ہارکے باوجود پاکستان فیورٹ ہے۔
اوپنرز کو شراکت قائم کرنے کے علاوہ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو جیت کےلئے ایک سو نوے یا دو سو کا ہدف دینا ہوگا۔
ایشا کپ ٹی ٹوئٹی ٹورنا منٹ میں اب تک بیٹنگ اور باولنگ میں بھارتی کھلاڑی سرفہرست ہیں، بیٹرویرات کوہلی جب کہ باولرز میں بھونیشور کمارسب سے آگے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں جاری کرکٹ کی جنگ میں انفرادی مقابلہ بازی بھی جاری ہے تاہم اس میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے بھارتی کھلاڑی آگے ہیں۔
گروپ کے پانچ پانچ میچز کے بعد ویرات کوہلی کے سب سے زیادہ 276 رنز،دوسرے نمبر پرمحمد رضوان کے 256رنز ہیں۔
افغانستان کے کھلاڑی ابراہیم زدران 196رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، محمدرضوان کو کوہلی سے آگے نکلنے کےلئے 51 رنز بنانا ہوں گے۔
باولرز میں بھونیشور کمارکی11وکٹیں ہیں ، محمد نواز 8وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور شاداب 7 کھلاڑی آوٹ کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایشا کپ ٹی ٹوئٹی ٹورنا منٹ میں اب تک بیٹنگ اور باولنگ میں بھارتی کھلاڑی سرفہرست ہیں، بیٹرویرات کوہلی جب کہ باولرز میں بھونیشور کمارسب سے آگے ہیں، محمدرضوان کو کوہلی سے آگے نکلنے کےلئے اکیاون رنز بنانا ہوں گے۔
ایشیا کپ میں فائنل میچ تک سب سے بڑا میچ اسکور بھارت کا 212 رنز ہے جب کم سے کم اسکور ہانگ کانگ38 رنز ہیں، سب سے بڑی فتح پاکستان نے حاصل کی ، مارجن155رنز کا تھامتحدہ
عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور بھارت نے افغانستان کے خلاف بنایا اور212رنزبنائے۔
تبصرے بند ہیں.