اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب میں طلبی، پولیس نے بھی 7 مقدمات میں نوٹس بھیج دیا، جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کے بجائے جواب بھیج دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے حاضری کیلئے 19 جون کو بلانے کی پیشکش کی ہے ، تاہم نیب راولپنڈی نے ان کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوآج بطور ملزم طلب کیا تھا ،اور متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے اوروکیل کے ذریعے بھیجے گئے تحریری جواب میں نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے19 جون کو حاضر ہونے کی پیشکش کردی۔
تحریری جواب میں کہا کہ 19 جون کو طلب کرلیں، تو آ جاؤں گا ، آج پیش نہیں ہوسکتا ،جواب میں صفائی بھی پیش کی کہ بطور وزیراعظم تحائف کی مالیت کا تعین نہیں کروایا،ایسا کرنا کابینہ ڈویژن کا کام ہے.
نیب راولپنڈی نےعمران خان کو 21 جون دن 11 بجے دوبارہ طلب کیاہے،جب کہ ادھر وفاقی پولیس نے بھی جلاؤ گھیرائواور عدلیہ و افسران کو دھمکیاں دینے سمیت دیگر 7 مقدمات میں سربراہ تحریک انصاف کو تین روز پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے۔
وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 روز پیش ہونے کے نوٹس زمان پارک لاہور پہنچا دیئے ۔تھانہ رمنا ، گولڑہ اور کوہسار میں درج 7 مقدمات میں شامل تفتیش نہ ہونے پر 18،17 اور 20 تاریخ کو طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جلاؤ گھیرائو، عدلیہ و افسران کو دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج یہ 7 مقدمات جے آئی ٹی کے زیر تفتیش مقدمات کے علاوہ ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں دومرتبہ طلبی کے باوجود کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بطور گواہ پیش نہ ہونے والی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو20 جون کیلئے تیسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے تمام دستاویزات سمیت پیش ہونے ہدایت کی گئی ہے۔اس کیس میں 19جون کو سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوبھی بطور گواہ طلب کیا ہے۔
اس کے علاوہ کمشنر آفس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس کو ضلعی کچہری کا درجہ دینے کی درخواست منظورکرلی.
اب نوٹیفکیشن کے مطابق 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کے 5 مقدمات کی درخواستِ ضمانت پر سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.