اسلام آباد: یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے نام، دفتر خارجہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچائے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں،فہرست میں شامل افراد پنجاب اور آزاد کشمیر کے رہائشی ہیں.
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق اس وقت تک بچنے والے شہریوں میں 12 پاکستانی شامل ہیں.
ان میں ضلعی کوٹلی کےمحمد عدنان بشیر ولد محمد بشیر، حسیب الرحمان ولد حبیب الرحمان، . محمد حمزہ ولد عبدالغفور، ضلع گوجرانوالہ،عظمت خان ولد محمد صالحو ضلع گجرات، محمد سنی ولد فاروق احمد ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ہیں.
زاہد اکبر ولد اکبر علی ضلع شیخوپورہ ، مہتاب علی ولد محمد اشرف ضلع منڈی بہاؤالدین ،رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد ضلع سیالکوٹ، عثمان صدیق ولد محمد صدیق ضلع گجرات،ذیشان سرور ولد غلام سرور ضلع گوجرانوالہ، عرفان احمد ولد شفیع اور عمران آرائیں ولد مقبول اسپتال میں زیر علاج ہیں.
ترجمان کے مطابق پاکستان کے یونان میں سفارتخانے کی ایک ٹیم نے ان شہریوں سے ملاقات کی ہے، سفارت خانہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور میت کی تصدیق/شناخت کے لیے یونانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
تبصرے بند ہیں.