میرپور: افغانستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بے بس، بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کاسامنا کرنا پڑا،میزبان ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیسری بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے ہوئےافغانستان کو 546 رنز سےہرایا۔
بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلےگئے واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلادیش نے جیت کےلئے 662 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز میں بنگالی ٹیم 382 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس میں نجم الحسین 146 اور محمود الحسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے،افغانستان کی طرف نجات مسعود نے 5 اور یامین احمدزئی نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 146 رنز بناسکی تھی، افسر زازئی 36 اور ناصر جمال 35 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، عبادت حسین نے 4، تیج الاسلام، شریف الاسلام اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں نجم الحسین اور مومن الحق کی سنچریوں کی بدولت 425 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 662 رنز کا ہدف دیا۔
ٹی ٹوئنٹی اسٹارزراشد خان، گرباز، نوین الحق،حضرت اللہ زازئی کے بغیر ٹیم اوسط درجے کی کارکردگی دکھا سکی اور پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کےرحمت شاہ کے 30 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی افغان بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا،میزبان باولرتسکین احمد نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 کھلاڑی آوٹ کیے۔
بنگلادیشی بلے باز نجم الحسین کو دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.