یونان کشتی حادثہ،آزاد کشمیر کے50 افراد تاحال لاپتہ ہیں

فوٹو: فائل

اسلام آباد: یونان کشتی حادثہ،آزاد کشمیر کے50 افراد تاحال لاپتہ ہیں، پاکستانی سفارتخانہ شناختی عمل میں یونان انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں سیالکوٹ کے 9 اور شیخوپورہ کے 4 نوجوان بھی شامل ہیں اور کشتی میں سوار ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 28 افراد کا تعلق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی سے ہے۔

کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والوں میں سیالکوٹ کے 27 سالہ کاشف بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کو ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی جانے کے لیے 23 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایجنٹ کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے جبکہ اس کا پارٹنر ایف آئی اے کا اہلکار ہے،رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کو لیبیا بھجوایا گیا تھا جہاں سے وہ یونان جارہے تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی میں سوار 500 سے زائد مسافروں میں 300 سے زائد تاحال لاپتا ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد اور شناخت کی تصدیق نہیں کر سکتے، یونان میں پاکستانی سفیر اور عملہ ورثا اور 78 لاشوں کی شناخت کے عمل میں یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہو گی ،کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو یونان میں سفارت خانے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.