وفاقی بجٹ منظور کرانا ہے تو ن لیگ ہمارے تحفظات دور کرے، بلاول بھٹو زرداری
فوٹو: ٹوئٹر پی پی پی
سوات: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے وفاقی بجٹ منظور کرانا ہے تو ن لیگ ہمارے تحفظات دور کرے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہمارے بجٹ پر تحفظات ہیں۔
خوازخیلہ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اور حکومتی اتحاد کے اہم رکن نے حکومت کے پیش کردہ وفاقی بجٹ پر سوالات اٹھا دیئے اوربتایا کہ سیلاب متاثرین کےلئے فنڈز نہیں رکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ کے لیے ووٹ چاہیے تو سیلاب زدگان کے لیے فنڈز رکھنا ہوں گے۔ بجٹ میں ہماری تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم کو ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اتحادیوں (شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن) کو بھی کہوں گا کہ الیکشن کی تیاری کریں اور بروقت الیکشن کرائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ٹیم میں موجود لوگ وزیر اعظم کی طرف سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہے۔ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ سیلاب متاثرین سے کیے وعدے کیے وہ پورے کریں۔
جس سلیکٹڈ کو ہم پر مسلط کیا گیا تھا اس نے جاتے جاتے ان تمام دہشت گردوں کو واپس بلواکر یہاں آباد کروادیا جو آپ کی لڑائی اور بہادری کی وجہ سے افغانستان بھاگ چکے تھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari #SwatWelcomesBilawal pic.twitter.com/IKXnzQYHtY— PPP (@MediaCellPPP) June 17, 2023
تبصرے بند ہیں.