انگلینڈ ٹیم کی ٹیم 17سال بعد پاکستان پہنچ گئی، 20ستمبر کو پہلا میچ ہوگا

فوٹو: پی سی بی

کراچی: انگلینڈ ٹیم کی ٹیم 17سال بعد پاکستان پہنچ گئی، 20ستمبر کو پہلا میچ ہوگا، ائرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے انگلش ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

سیریز کیلئے تجسس ہے اچھی کرکٹ ہوگی، جوز بٹلر کا پاکستان پہنچنے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس میں اظہار خیال، کہا ہماری ٹیم کے کئی کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے، دنوں ممالک کے درمیان 7ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 20ستمبر سے ہوگا۔

مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

کراچی پہنچنے پر پہلی نیوز کانفرنس میں انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہمیں سیریز کا بہت تجسس ہے امید کرتے ہیں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں جوز بٹلر کاکہنا تھا کہ ہمارے لڑکے یہاں پاکستان سپر لیگ کھیل کرگئے ہیں انھیں یہاں کچھ پچز کا بھی اندازہ ہے اور انھوں یہاں مثبت ماحول پایا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.