وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سعودیہ روانگی سے قبل طبعیت زیادہ بگڑ گئی
فوٹو: فائل
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سعودیہ روانگی سے قبل طبعیت زیادہ بگڑ گئی،فوری طور پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کو اسپتال پہنچایاگیا۔
خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف میں شدت کے باعث اسپتال لے جائے گا اورانجیو گرافی و انجیو پلاسٹی کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ طبیعت خرابی کے بعد ہنگامی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وفاقی وزیر کے خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خواجہ سعد رفیق کو ہارٹ والز سٹنٹ ڈالے گئے ہیں، اب وہ خیر و عافیت سے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.