حکومت کی طرف سے عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔

پاکستان میں گزشتہ روز پیر کو ذی الحج کا چاند نظر آیا تھا، جس کے مطابق ملک بھر میں 29 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری ملازمین اتوار سمیت 4 چھٹیوں کے بعد پیر 3 جولائی کو دفاتر پہنچیں گے۔

ادھررواں سال حج 27 جون کو ہوگا، پاکستان سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد عازمین سمیت دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.