وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سوال کرنے پر صحافی کو تھپڑ دے مارا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سوال کرنے پر صحافی کو تھپڑ دے مارا، اسحاق ڈارجب قومی اسمبلی سے باہر نکل رہے تھے تو ان سے صحافی نے سوال کیا۔
نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی شاہد قریشی نے پوچھاآئی ایم سے مزاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ صحافی کے سوال پوچھنے پر اسحاق ڈار سیخ پہ ہو گئے۔
Finance Minister Ishaq Dar got angry and physically pushed a reporter in parliament's parking when he asked the minister about his failure to seal the IMF deal. pic.twitter.com/lA9kaUo9ZM
— Roohan Ahmed (@Roohan_Ahmed) June 22, 2023
وزیرخزانہ سے چلتے ہوئے صحافی نے پوچھا آئی ایم ایف پر کچھ بولیں گے، جواب میں کہا ابھی ایوان میں بہت کچھ بول کر آیا ہوں۔
جواب میں صحافی نے کہا میں تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے حوالے سے پوچھ رہا ہوں ،آئی ایم ایف سے مزاکرات کیوں کامیاب نہیں ہو رہے، وزیر خزانہ نے کوئی جواب نہ دیا۔
جس صحافی کو تھپڑ پڑا ۔ اس کی کہانی سنو pic.twitter.com/YxUt9qIgoC
— MA Muntazir (@MaqsoodMuntzir) June 22, 2023
سوال دہرانے پراسحاق ڈار صحافی کے سوال پر شدید طیش میں آ گئے، تھپڑ مارتے ہوئے سیکورٹی کے عملے کو کہا اسکا موبائل لے کر پھینک دو۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کے سوال کا وزیرخزانہ نے تھپڑ سے جواب دیا اور دانت پیستے ہوئے سکیورٹی سٹاف کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔
تبصرے بند ہیں.