یونان میں کشتی حادثہ میں کتنے پاکستانی تھے؟ اعدادوشمار جاری کردیئے گئے

فوٹو: فائل

اسلام آباد: یونان میں کشتی حادثہ میں کتنے پاکستانی تھے؟ اعدادوشمار جاری کردیئے گئے جو کہ ایک خبر رساں ایجنسی نے جاری کئے ہیں جب کہ دفتر خارجہ کے مطابق ان کے پاس مکمل معلومات نہیں ہے۔

اس حوالے سےملکی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں 209 پاکستانی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 181 کا تعلق پاکستان جبکہ 28 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

یہ بھی بتایا گیاہے کہ کشتی حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے لیے 201 ڈین این اے سیمپلز لئے گئے ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 29 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی 14 جون کو یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھی۔

کشتی میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی جب کہ کشتی میں مصر، فلسطین اور دیگر ممالک کے افراد بھی شامل تھی، حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات تھیں۔

دوسری طرف یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ہمیں ملنے والی لاشوں میں کسی خاتون یا بچے کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

بچ جانے والے افراد نے انکشاف کیا کہ کشتی کے عملے کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جا رہا تھا اور انہیں کشتی کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔

یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے آزاد کشمیر کے شہری حبیب الرحمان نے بتایا کہ کشتی میں کھانے میں صرف دال دی جاتی تھی اور پانی ختم ہونے پر کئی دن تک سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.