ایل او سی فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایل او سی فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا ، ایل او سی پر فائرنگ سے 2 شہری شہید ہوئے جس پر پاکستان کی طرف سے بھارت سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے.

ترجمان کے مطابق کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے، بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے.

بھارتی ناظم الامور کو ہفتہ 24 جون کےدن وزارت خارجہ میں طلب کیا گیابھارت کی جانب سے یہ واقعہ، 24 جون 2023 کو پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا.

بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہیں،بھارت پر اس حوالے سے زور دیا گیا کہ اس طرح کی بے ہودہ کارروائیاں 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں.

بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے،واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.