کراچی: نوازشریف اور آصف زرداری نگران حکومت تجویز،راجہ ریاض توثیق کریں گے،دبئی میں حکمران اتحاد کے قائدین نوازشریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی دبئی آمد کے بعد آصف زرداری خصوصی طیارہ سے دبئی پہنچ گئےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں اور سابق صدر چند روز دبئی میں ہی قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا قومی امکان ہے کیونکہ نگران حکومت اور اسمبلی توڑنے کے وقت پر مشاورت کریں گے۔
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی آئی ہے اوراتوار کو قومی اسمبلی نے نوازشریف کی تاحیات نااہلی بھی ختم کرنے کا بل منظور کرلیاہے۔
ذرائع کا کہناہے دو بڑی حکمران جماعتیں قومی اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے پر مشاورت کرنے گے کیونکہ دونوں جماعتیں 60 کی بجائے90 دن کے الیکشن کی حامی ہیں تاہم پیپلز پارٹی 60 دن پر بھی خوش ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے آج تک حکومت سے اختلاف رائے نہیں کیا اس لئے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ آصف زرداری اور نوازشریف کے فیصلہ کی توثیق کریں گے جب کہ شہبازشریف کا کردار محض مہرثبت کرنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.