ملکہ برطانیہ کی آج آخری رسومات،دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت

فوٹو: فائل

لندن: ملکہ برطانیہ کی آج آخری رسومات،دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت، بادشاہ چارلس سوم نےاتوار کی شام بکنگھم پیلس میں ایک استقبالیہ میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت درجنوں سربراہان کی میزبانی کی۔

برطانیہ میں آج عام تعطیل ہے جب کہ شام کو مقررہ وقت پر خاموشی اختیار کی جائے گی ، ملکہ کی آخری رسومات کی تقریبات برطانیہ کے 153سینماگھروں میں براہ راست دیکھایاجائے گا۔

لندن  کے علاوہ شہروں میں بڑی اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں جہاں پر شہری اپنی ملکہ کی آخری رسومات براہ راست دیکھ سکیں گے،میں مذہبی و روایتی انداز میں تدفین ہوگی

آخری رسومات میں امریکی صدر جوئے بائیڈن سمیت دوہزار اہم شخصیات شریک ہوں گی ، ان مہمانوں میں سربراہان مملکت اور کئی ممالک کے بادشاہ شامل ہیں۔

یورپ کے شاہی خاندان، پاکستان سے وزیراعظم شہبازشریف، بھارتی صدر، سپین کے شاہ فلپ اور ملکہ لیٹزیا کے ساتھ ساتھ ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور مناکو کے شاہی خاندانوں کی شرکت ہوگی۔

دولت مشترکہ کے ممالک میں سے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز دعوت قبول کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شریک ہوں گے۔

ملکہ کی آخری تقریبات میں آئرلینڈ کے مائیکل مارٹن، جرمن صدر، اطالوی صدر، اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن بھی شامل ،جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یئول اور برازیلی صدر جیر بورسنارو نے بھی تصدیق کی۔

جن عالمی شخصیات کو دعوت نہیں دی گئی ان میں روسی صدر ولادیمر پوتن، بیلاروس ،افغانستان ،شام ، شمالی کوریا اور میانمارشامل ہیں۔

برطانیہ اور دنیا بھر سے لاکھوں سوگواروں کے ساتھ ساتھ سربراہان کی آمد برطانیہ کی پولیس کے لیے ایک غیر معمولی چیلنج بن گیا،سکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد کے لیے ملک بھر سے دو ہزار سے زائد افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کی تعزیت کے لیے آنے والے افراد کو 25 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ دریائے ٹیمز کے کنارے میلوں تک قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.