لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ فریضہ حج کی شروعات ہوگئیں
فوٹو: فائل
مکہ مکرمہ: لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ فریضہ حج کی شروعات ہوگئیں. رواں سال سن دوہزار تئیس ،چودہ سو چوالیس ہجری کے حج کا آغاز آج (پیر) 8 ذوالحج سے ہوگیا.
اس سال 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں اور زبانوں پر لبیک اللھم لبیک کی صدائیں جاری ہیں۔
انسانی تاریخ کا سب سے بڑا حج حجاز مقدس میں شروع ہوگیا، سعودی عرب سے آمدہ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ اس سال 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
حج کے رکن اعظم کیلئے منیٰ کے 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلی دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہورہی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہر ممکن خدمت کی جارہی ہے۔
مکہ مکرمہ:مناسک حج کا آغاز آج سے ہو گا
مِنیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہو گا، عازمین حج احرام باندھ کر مناسک حج کیلئے منیٰ پہنچیں گے.#Hajj1444 #Hajj #Hajj2023 pic.twitter.com/BYcPiNTp7X
— 🇵🇰Karachi News Media Group🇵🇰 (@KHINewsGroup) June 26, 2023
تبصرے بند ہیں.