حج کے رکن اعظم’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی،25 لاکھ افراد میدان عرفات میں جمع
فوٹو: فائل
مکہ مکرمہ : حج کے رکن اعظم’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی،25 لاکھ افراد میدان عرفات میں جمع ہیں ان میں ڈیڑھ لاکھ پاکستانی بھی شامل ہیں، دنیا بھر سےآئے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنا۔
منیٰ میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر آباد ہے، مناسک حج کے دوران حجاج کرام نے منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحجہ کا پورا دن قیام کیا۔
پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے 9 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوگئے۔
حجاج کرام میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں قصر کرکے ایک ساتھ ادا کریں گے، حجاج دن بھر ذکر اذکار کریں گے۔
Images Live from Masjid Nameira pic.twitter.com/3tP3FQDsPd
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 27, 2023
تبصرے بند ہیں.