150ممالک کے 18 لاکھ 45 ہزار افراد نے حج ادا کیا، قافلے مزدلفہ روانہ
فوٹو: ایس پی اے، سعودی میڈیا
مکہ مکرمہ: 150ممالک کے 18 لاکھ 45 ہزار افراد نے حج ادا کیا، قافلے مزدلفہ روانہ، لاکھوں افراد میدان عرفات میں حج کا رُکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد مغرب کے وقت مزدلفہ کے لیے روانہ ہو ئے۔
سعودی نیوز ویب سائٹ اردو نیوز نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالہ سے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کو میدان عرفات میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ’رواں برس 2023 (1444 ہجری) میں 150 سے زیادہ ممالک کے18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔‘
سعودی وزیر نے عازمین کی عرفات منتقلی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کیا ،سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ عازمین مناسک حج آسانی سے مکمل کریں اور بحفاظت ان کی واپسی ہو۔
منگل کو حجاج نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سُنا جس کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں نشر بھی کیا گیا، شیخ یوسف بن سعید نے کہا کہ ’زبان، رنگ اور نسل کا فرق لڑائی جھگڑے کی وجہ نہیں بلکہ یہ کائنات میں خدا کی نشانیوں میں سے ہے۔
حجاج بيت الله الحرام يقفون على #جبل_الرحمة في #عرفات رافعين أكفّ الدعاء طلبًا للمغفرة والرحمة من الله.#أخبار #الحج1444 #عرفه #الحج_1444 pic.twitter.com/d4hur7GOzC
— أخبار (@News_ksa11) June 27, 2023
انھوں نے فرمایا، قرانی احکامات اتفاق، باہمی محبت اور قلبی ربط کی تاکید اور فرقہ بندیوں اور اختلاف سے منع کرتی ہیں۔‘
کہا’اے بیت اللہ کے حاجیو! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ حج میں فرمایا تھا، اے لوگو! تمہارا پروردگار ایک ہے۔ خبردار! کسی عربی کو عجمی پر اور نہ ہی کسی عجمی کو عربی پر، نہ ہی کسی گورے کو کسی کالے پر کوئی برتری حاصل ہے مگر پرہیزگاری (فضیلت کا معیار ہے): کیا میں نے اپنی بات پہنچا دی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدا نے تمہارے درمیان ایک دوسرے کی جان، مال اور عزت و آبرو کو محترم قرار دیا ہے بالکل ایسے ہی جیسے اس دن، اس مہینے اور اس شہر کی حرمت ہے۔‘
حجاج نے میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان دو اقامت کے ساتھ قصر ادا کی اورغروب آفتاب تک وقوف کیا،سورج غروب ہوتے ہی حجاج کے قافلے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور وہی رات بسر کریں گے،نماز فجر کے بعد منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔
فيديو | مشهد مهيب لنفور حجاج بيت الله إلى مزدلفة #يوم_عرفة
#بسلام_آمنين#الإخبارية pic.twitter.com/xTh7VcqCQI— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) June 27, 2023
تبصرے بند ہیں.