راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے باجوڑ اور وادی تیرہ میں آپریشنز،4 دہشگرد ہلاک ،تین دہشتگرد باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں جب کہ ایک خیبرکے علاقے تیرہ میں مارا گیا.
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد شفیع سمیت تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے علاقے میں بھی انٹیلی جنس آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک ، تین زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
تبصرے بند ہیں.