مالاکنڈ: مالاکنڈ میں بیوی سمیت 9 سسرلیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے بگردرہ خار میں آدھی رات کو گھر کے اندر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ سے 9 افراد کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ملزمان نے رات دو بجے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو خون میں نہلا دیا۔ قتل ہونے والوں میں گھر کے مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی، بعد میں قاتل کو پکڑ لیا گیا.
متاثرہ خاندان نے 9 افراد کے قتل کے خلاف اہل علاقہ کے ہمراہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہو کر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ملزم ناراض بیوی کو منانے کے لئے گیا تھا تاہم ناکامی پر داماد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سوات سے ہے، جس نے گھریلو تنازعے پر قتل کی واردات کی۔ اس کی بیوی کچھ روز سے ناراض ہوکر باپ کے گھر بیٹھی تھی۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں حسن شاہ، حضرت علی، حضرت بلال ، ضحران ،زحران، رابعہ، رقیہ بی بی، حبیب الحرام زوجہ حسن شاہ شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.