فیصل آباد میں چلتی کار پہ فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
فیصل آباد: فیصل آباد میں چلتی کار پہ فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مخالفین نے دشمنی کے نتیجے میں مقتولین کو خون میں نہلا دیا.
قتل واردات کے حوالے سے فیصل آباد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار سوار باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے.
کار پر ہونے والی فائرنگ سے 4 شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 2 گروپوں میں پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔
تبصرے بند ہیں.