وزیراعظم شہبازشریف ہیلی کاپٹر پر لاہور سے مری پہنچ گئے

فوٹو:فائل

مری:وزیراعظم شہبازشریف ہیلی کاپٹر پر لاہور سے مری پہنچ گئے،وزیراعظم کے ہمراہ ان کی فیملی بھی پنجاب کے تفریح مقام مری پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث وزیراعظم شہبازشریف لاہور سے ہیلی کاپٹر کے زریعے مری پہنچے ہیں جہاں وہ رات کو قیام کریں گے۔

دوسری طرف مری میں گاڑیوں کے داخلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل زیادہ گاڑیوں کے مری میں داخلے کے باعث عارضی پابندی عائد کی گئی تھی۔

سیاحوں کی گاڑیوں کے داخلےپرعارضی طورپرلگائی گئی پابندی ختم کر دی گئی۔جبکہ گلیات جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کا غیرمعمولی دباؤ ہے۔

عید الاضحی کی چھٹیوں پر مری میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، جس کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم اب اس پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے۔

مری میں تعینات ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت مری میں سیاحوں کی 7800 گاڑیاں موجود ہیں، اورمری میں مزید گاڑیوں کے داخلہ کی گنجائش نہیں رہی۔

مری میں مجموعی طور پر4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے،عارضی طور ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا تھاکہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی سیاحوں کی حفاظت کے لئے لگائی گئی۔

گاڑیوں کی گنجائش بننے پر داخلی راستوں کو کھول دیا جائے گا،تاہم اب گاڑی کو داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.