حاجیوں کی کل سے وطن واپسی شروع، جدہ سے 3 شہروں کی فلائٹس شیڈول ہیں

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حاجیوں کی کل سے وطن واپسی شروع، جدہ سے 3 شہروں کی فلائٹس شیڈول ہیں پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کل 2 جولائی سے شروع ہورہی،ترجمان کی طرف سے ابتدائی فلائٹس کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔

حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی جدہ سے تین پروازیں شیڈول ۔۔تینوں پروازیں کل بروز اتوار لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گی.

ترجمان مذہبی امورکے مطابق جدہ ائیرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی،جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا اور38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امورکے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 760 اتوار کو دن تین بجکر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی ۔۔پرواز پی کے 762 اتوار کو دن ساڑھے تین بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔

پرواز پی کے 832 اتوار کو دن 3 بجکر 35 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی، وطن واپسی پر ایئرپورٹ انتظامیہ اور حکومتی ذمہ داران ان حجاج کرام کا استقبال کرینگے

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.