نانگا پربت سر کرنے کی مہم، پاکستانی کوہ پیما پھنس گئے، ہسپانوی سیاح ہلاک

فوٹو : فائل

سکردو: نانگا پربت سر کرنے کی مہم، پاکستانی کوہ پیما پھنس گئے، ہسپانوی سیاح ہلاک ، کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران پہاڑ پر پھنس گئے ہیں۔

نانگا پربت مہم جوئی کے دوران کوہ پیما آصف بھٹی کو پھنسنے کی اطلاع 4:30 کے قریب موصول ہوئی مہم جوئی کے دوران کمیپ 4 میں پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ فور میں پھنس گئے ہیں.

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہسپانوی سیاح چل بسا، فوری طور پر نام کا پتہ نہیں چل سکا تاہم علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر موت کی تصدیق کی ہے.

پھنسے ہوئے پاکستانی کوہ پیماء کو ریسکیو کرنے کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے، پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران پہاڑ پر پھنسے ہیں.

آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوگئے، سینیئر کوہ پیما کیمپ فور پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہیں،شمشال کی قراقرم ایکسپیڈیشن آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کیلئے کوشاں ہے، کوہ پیما ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.