عمران خان کی درخواست منظور، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار

فوٹو:فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے
محفوظ فیصلہ سنا دیا.

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا ہے اور فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر وجوہات کے ساتھ 7روز میں فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی، انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا.

ان کے وکلاء نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی، عمران خان کی طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا.

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 12 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روک دیا۔

عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ عدالت نے آج درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.