سردارقیصرکاعلی رضا علوی سے پے در پے صدمات پراظہارِ تعزیت فوٹو:فائل
اسلام آباد:وزارت سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ایڈوائزر سردار قیصر نے سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی کےبرادر نسبتی سردار زیارت علی اور ہم زلف سردار تنویرحسنین کی وفات پر اپنی اور دوبئی میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے علی رضا علوی کے ساتھ دل کی گہرائیوں سےاظہار تعزیت کیا ہے۔
انھوں نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اورجملہ سوگواروں اور اقربین کو صبر جمیل کی تلقین کی ھے. سردار قیصر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ھے کہ علی رضا علوی کا شمار میرے عزیز ترین احباب میں ھوتا ھے۔
ان کا کہنا صحافی برادری میں انکا شمار صف اول کے آن پروفیشنل ارکان میں ہوتا ھے جنہوں نے اپنے پیشے میں ھمیشہ بے داغ اور روشن اور تابندہ صحافت کا علم بلند رکھا مرحومین کا تعلق سردار برادری سے ھے لہذا میرے لیے یہ صدمہ ہر اعتبار سے دو چند ھے۔
دوسری طرف پی ایف یوجے کےصدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری سیکرٹری فنانس لاله اسد پٹھان ، آرآئی یو جے کے صدر عابد عباسی ، جنرل سیکرٹری طارق ورک سیکرٹری فنانس کاشان اکمل اورنیشنل پریس کلب کے صدر انوررضا سیکرٹری خلیل راجہ ،سیکرٹری فنانس نیر علی نے بھی تعزیت کی ہے۔
نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے عہدیداران نے مشترکہ بیان میں سینیر صحافی ،تجزیه کار ،کالم نگار اینکر پرسن ممبرایف ای سی ،پی ایف یو جے اور سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی سے ایک ہفتے میں ہےدرپےصدمات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں مرحومین کیلئے مغفرت کی دعاکی ہے واضح رہے ایک ہفتے میں علی رضا علوی کے دوقریبی رشته داروں برادر نسبتی سردار زیارت علی اور ہم زلف سردار تنویرحسنین کا آبائی گاؤں سرگودھا کے علاقے موضع میٹہ اور لنگروالا میں انتقال ہوگیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.