اسلام آباد: اپوزیشن کا قومی اسمبلی کی مدت بڑھانے پرحکومت کا ساتھ دینے کااعلان،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کہتے ہیں ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔
نجی ٹی وی سما کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں تاہم مدت بڑھانے پربھی غورہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہاکہ آنے والے وقت میں ہی معلوم ہوگا حکومت اسمبلی توڑتی ہے یا مدت بڑھاتی ہے،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ اسمبلی مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جانا ہے۔
راجہ ریاض نے کہا ملک کی معیشت کی خاطر اسمبلی کی مدت بڑھانے کیلئےحکومت کا ساتھ دیں گے۔
رپورٹ میں ایک دن پہلے کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا حوالہ دیا گیاہے جس میں اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔
یہی نہیں بلکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جانے سے پہلے پندرہ ارب ڈالر کے ذخائر چھوڑ کر جائیں گے ۔نگراں وزیراعظم کیلئے ایسا نام ہونا چاہےجواصلاحات آگےلےکرچلے۔
تبصرے بند ہیں.