میران شاہ میں خود کش حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 شہری زخمی

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 شہری زخمی ہوگئے،حملے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے علاقے میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جس کے نتیجے میں میانوالی کے رہائشی 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان ،ڈی آئی خان کے 40 سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شہید ہوگئے.

دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے،خودکش حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود فوجیوں کی جانب سے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.