اسلام آباد: گریڈ 17 کے آفیسر ولید بن مشتاق وزارت تعلیم میں کمیونیکیشن آفیسر تعینات کر دیے گئے.
ولید بن مشتاق اس سے قبل منسٹری آف نیشنل فود سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی بطور میڈیا آفیسر خدمات سر انجام دے چکے ہیں.
وہ کمیونیکیشن، میڈیا اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور سرکاری و مختلف پرائیوٹ اداروں میں بھی اعلی عہدوں پر کام کر چکے ہیں.
اب انہیں وزارت فیڈرل ایجوکیشن کے ذیلی ادارے نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلنٹ(نسٹ) میں کمیونیکیشن آفیسر کی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں. نسٹ پاکستان بھر کے ہونہار طلبا کو اسکالرشپ فراہم کرتا ہے.
کمیونیکیشن آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ بھر پور کوشش کریں گے کہ مالی مشکلات کے باعث ہونہار طلبہ کی تعلیم کا ضیاع نہ ہو اور ایسے طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی جا سکیں.
انہوں نے کہا کہ زرائع ابلاغ کے ذریعے طلبا کو اسکالرشپ پروگرام کے بارے بر وقت آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ وہ ایسے مواقوں سے مستفید ہو سکیں. نسٹ اس وقت بھی نرسنگ اور فائن آرٹس کے شعبے میں اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے.
مستقبل قریب میں انٹرمیڈیٹ سے لیکر پی ایچ ڈی لیول تک تمام شعبوں میں ضرورت مند اور ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی جائیں گی جس کے روڈ میپ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے.
تبصرے بند ہیں.