لاہور: انوکھی واردات، ڈرون کے زریعے منشیات سمگلنگ،دوران پرواز ڈرون گر گیا،لاہور کے علاقے کاہنہ میں گزشتہ روز منشیات سے بھرا ڈرون منزل پر پہنچنے سے پہلے کریش کر گیا۔
پولیس کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے 6 کلو منشیات لے کر جانے والا ڈرون ہلوکی کے قریب رسول پورہ گاؤں میں گرا۔ منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا اور کہاں جارہا تھا تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چند سال قبل امریکا اور میکسیسکو کی سرحد کے قریب ایک منشیات سمگل کرنے والا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ڈرون کے ذریعے میتھافیٹامائن امریکہ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ڈرون کی پرواز اور چیک اینڈ بیلنس کا پاکستان میں کوئی قانون موجود نہیں ہے تاہم زیادہ تر ڈرونز ویڈیوز بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں بعض ادارے اپنی حدود میں پرواز کی اجازت نہیں دیتے.
تبصرے بند ہیں.