اسلام آباد:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی احتجاج کیا گیا ، اسلام آباد میں جامعۃ دارالحسنات جی 13اسلام آباد سے یوم تقدس قرآن ریلی نکالی گئی.
اسلام آباد کے جامعۃ دارالحسنات سے نکالی گئی اس عالیشان تقدس قرآن ریلی کی قیادت پیر صاحب آف طوری شریف نے کی، صاحبزادہ سیدجابرحسین شاہ کاظمی نے پر اثر خطاب بھی کیا .
ریلی کے شرکاء کی نعرے بازی سے شہر اقتدارکی فضانعرہ تکبیر۔۔۔اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، اس موقع پر صاحبزادہ سیدجابرحسین شاہ کاظمی نےریلی کے شرکاء سے خطاب کیا.
پیرصاحب آف طوری شریف پیرِ طریقت ، رہبرشریعت نےکہاسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پردل خون کے آنسورورہاہے۔پیرسیدجابرحسین شاہ کاظمی نے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے.
انھوں نے کہا کہ دنیا میں قرآن کریم کی جان بوجھ کر بے حرمتی کے واقعات رونما ہونا افسوسناک ہے، قرآن پاک تمام انسانیت کیلئے ہے اور قرآن پاک کا موضوع انسان ہے.
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان پچھلے مقدس صحیفوں اور انبیاء پر یقین رکھتے ہیں اور ان پر ایمان اسلام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ آج عالمی سطح پر مقدس کتابوں کے تقدس کیلئے مربوط پالیسی تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے۔
سیدجابرحسین شاہ کاظمی نےکہا قرآن اورصاحبِ قرآن کی حفاظت اللہ رب العزت خود کرتاہے، پیر صاحب آف طوری شریف پیرِ طریقت ،رہبرشریعت،صاحبزادہ سید جابرحسین شاہ کاظمی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی بعد میں پر امن منتشر ہو گئی.
تبصرے بند ہیں.