وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت
فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت، کہا جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم ذہن سازی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح نو مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کیلئے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے۔
Imran Khan continues to engage in a vile, sinister & malicious campaign against COAS General Syed Asim Munir. His trick of using the proxies to threaten the Army Chief of an assassination attempt has been badly exposed. After his methodically planned attack on the State symbols…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 9, 2023
تبصرے بند ہیں.