سمندری طوفان کے 3 ہزار متاثرین میں ہلال احمر کے راشن کی تقسیم مکمل
اسلام آباد: سمندری طوفان کے 3 ہزار متاثرین میں ہلال احمر کے راشن کی تقسیم مکمل، تقسیم کیے گئےسامان میں راشن، گھریلو ضرورت کی اشیاء شامل ہیں.
ایک ہزار متاثرہ گھرانوں میں راشن اور گھریلو ضرورت کا سامان فراہم کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق اگلے مرحلے میں سجاول بدین اور عمر کوٹ میں متاثرین کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی.
حالیہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر نقل مکانی کرکے بحال ہونے والے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں کیٹی بندر ، کھارو چان، اور دیگر علاقوں کے تین ہزار متاثرین میں مرحلہ وار راشن تقسیم کرنے کاعمل مکمل ہو چکا ہے.
راشن پیکج میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل ،چینی، دالیں، مصالحہ جات، چاے کی پتی شام ہے. گھریلو ضرورت کے سامان میں چولہے، مچھر دانیاں ، لالٹین، انگیٹھی کے علاوہ دیگر سامان تقسیم کیا گیا.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہلال احمر پاکستان کے فوکل پرسن زوالفقار احمد، ڈی ڈی فیلڈ جہانزیب بلوچ نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کسی بھی قدرتی آفت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے گزشتہ سال سیلاب اور حال ہی میں سمندری خطرے کے نتیجے میں بحال ہونے والے متاثرین کی بھرپور مدد کررہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ اس دوران ٹھٹھہ ، بدین سجاول اور عمرکوٹ کے دس ہزار متاثرین میں راشن اور دوسرے ضروری سامان کی تقسیم شامل ہے.
تبصرے بند ہیں.