عالمی برداری سیلاب سے متاثرہ  پاکستان کی مدد کرے،امریکی صدر

 

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہےعالمی برداری سیلاب سے متاثرہ  پاکستان کی مدد کرے،امریکی صدر نے یوکرین میں روسی جارحیت کی مذمت کی ۔

  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے اورپاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یاد دلایا کہ دنیا بھرمیں ماحولیاتی طغیر ہے اورماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔

امریکی صدرکا کہنا تھاکہ روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا،  آج صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، پیوٹن کادعویٰ ہے روس کو خطرہ تھا لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اوراس کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 امریکی صدرجوبائیڈن نے چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکاآبنائے تائیوان میں امن واستحکام چاہتاہے، امریکاچین کےساتھ کوئی تنازع یاسردجنگ نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ سیلاب نے ملک کے چاروں صوبے بالخصوص سندھ میں تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں شدید سیلاب سے ملکی معیشت کو کم از کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ہنگامی مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں اور وہ23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ان کی سائیڈلائن ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہبازشریف نے بدھ کوامریکی نمائندہ خصوصی جان کیری، ایم ڈی آئی ایم ایف اور پریزیڈنٹ ورلڈ بینک سے ملاقاتیں کیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.