عمران خان کی 7 مقدمات میں 2 ہفتوں کےلیے حفاظتی ضمانت منظور

فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں 2 ہفتوں کےلیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی، یہ ضمانت لاہورہاٸیکورٹ منظور کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان عدالت کے روبروہ پیش ہوئے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی سربراہ کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 4 شہروں میں 7 مقدمات درج ہوٸے ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جاٸے۔ عدالت نے دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آٸی نے لاہور، راولپنڈی اور میانوالی میں 2، 2 اور گوجرانوالہ میں درج ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں داٸر کیں۔

لاہور ہاٸی کورٹ آفس نے درخواستوں پر اعتراض لگا کر ہدایت جاری کی کہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جاٸے۔

ایک اور پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ لاہور پولیس نے گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید 3 مقدمات میں نامزد کردیا۔

مزید تین دہشت گردی مقدمات میں نامزدگی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامزد مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.